اب تو یوگی جی کی رپورٹ سے بھی یہ صاف ہوا کہ میں اور میری ٹیم بے گناہ ہے: ڈاکٹر کفیل خان گھورپوری

,

   

اللہ کا بہت شکر ہے میرے لئے اور میرے پورے خاندان کےلیے دو سال بعد ایک بڑی خوشی آئی ہے، یہ انکوائری رپورٹ ہے جسے خود یوگی جی کے حکم سے 22اگست 2017 میں جانچ شروع ہوگئی تھی۔ اور اس رپورٹ نے یہ مانا ہے کہ سرکاری ہسپتال سے لیکویڈ اکسیجن ختم ہوئی تھی، اور ڈاکٹر کفیل کی ٹیم 500 سلینڈر 54 گھنٹوں میں لے ائے، اس رپورٹ نے مانا ہے کہ ڈاکٹر کفیل نے اپنے پیسے سے سلینڈر منگائے، یہ بھی مانا کہ انکے خلاف مڈیکل میں بے ایمانی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر کفیل صاحب نے کیا جو اپنے فیس بک پیج پر لائیو ائے تھے، انکا مزید کہنا ہے کہ۔

وہ رپورٹ سے یہ بھی واضح ہوا ہے کہ بچوں کی موت سرکاری غلطی سے ہوئی تھی۔ اس رپورٹ سے قاتل کا جو داغ لیے گھوم رہا ہوں شاید اس رپورٹ سے کچھ دھل جائے گا، جبکہ الہ باد ہائی کورٹ نے پہلے ہی مجھے گناہ ثابت کیا تھا۔۔

دیکھیں ویڈیو۔۔