اب تک لیبیا کو 35 فوجی روانہ ہوچکے ہیں: اردغان

   

انقرہ ۔ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے 35 ترک فوجیوں کو لیبیا روانہ کیا لیکن وہ کسی لڑائی میں حصہ نہیں لیں گے ۔ روزنامہ حریت کے مطابق اردغان نے ا پنی حکمراں جماعت کو بتایا کہ فی الحال جن فوجیوں کو روانہ کیا گیا ہے اور اسکے بعد بھی جن فوجیوں کو روانہ کیا جائے گا وہ بھی کسی لڑائی (جنگ) میں حصہ نہیں لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فوجی لیبیا کی طرابلس میں واقع اقوام متحدہ کی مسلمہ نیشنل اکارڈ حکومت کیلئے تربیتی اورباہمی روابط کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ یاد رہے کہ ترک پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ طرابلس حکومت کے ساتھ تعاون کرے۔ فوج کی تعیناتی کو منظوری دی تھی تاکہ خلیفہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکے جسے مصر ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل ہے۔