اب تک 6.5کروڑ سے زائد کورونا نمونوں کی جانچ

   

نئی دہلی: عالمی وبا کوویڈ۔19 کی روک تھام کے لئے چلائی جانے والی مہم میں 21 ستمبر کو ملک میں مجموعی طور پر 6.5 کروڑ سے زائد کورونا ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔ہندوستانی کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 21 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے 9لاکھ 33ہزار 185نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا۔21ستمبر تک ملک میں کورونا کے نمونوں کی جانچ کی مجموعی تعداد 6کروڑ 53لاکھ 25ہزار 779تک پہنچ گئی۔20ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ 12لاکھ 6ہزار 806نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 30جنوری کو سامنے آیا تھا۔6اپریل تک ٹسٹ کی تعداد 10ہزار تھی۔ اس کے بعد جیسے ہی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ، نمونوں کی جانچ میں بھی تیزی آئی۔ 7جولائی کو نمونوں کی جانچ کی تعداد ایک کروڑ کو چھونے لگی اور اس کے بعد اس میں تیزی سے اضافہ ہوا اور 17ستمبر کو یہ 6 کروڑ تک پہنچ گئی۔اس سے قبل ملک میں 3ستمبر کو آنے والے اعداد و شمار میں ریکارڈ 11لاکھ 72 ہزار 179نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔ یہ نہ صرف ملک بلکہ دنیا میں ایک ہی دن میں ہونے والی سب سے زیادہ جانچ کا ریکارڈ تھا۔