جموں و کشمیر کے کٹرا میں جمعہ کی صبح قریباً 5 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے یہ اطلاع دی۔ قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 تھی۔ اس زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی ابھی تک کوئی خبر نہیں ہے۔ اس زلزلے کی گہرائی زمین سے 10 کلومیٹر نیچے ریکارڈ کی گئی۔ اس سے قبل گزشتہ پیر کو بھی ہندوستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔