اب حد سے زیادہ سونا رکھنے والوں کی خیر نہیں

,

   

مودی حکومت طے کرے گی سونے کی مقدار!
٭ نئی دہلی : مرکز حکومت بہت جلد ایک اور سنسنی خیز فیصلہ لینے والی ہے جس کے تحت اب ہر شخص اور خاندان کو ایک مقررہ مقدار میں سونا رکھنے کی اجازت رہے گی۔حکومت کے مقررہ مقدار سے زیادہ سونا رکھنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت کالے دھن کو روکنے اور صارفین کے کھاتے میں سونے کی گنتی کے سلسلے میں ایک بڑے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق ، وزیر اعظم آفس اور وزارت خزانہ ایک خصوصی اسکیم کو حتمی شکل دینے کے عمل میں ہیں جس کا مقصد صارفین کو سونے کے ضوابط کو منظم کرنا ہے۔ اس مقصد کے لئے ، گولڈ بورڈ کے نام سے ایک بورڈ بھی قائم کیا جائے گا۔سونے کے ذخائر کو ایک خاص حد تک محدود کرنے کے لئے مرکز اس اسکیم کو نافذ کرے گا۔ اس کے مطابق سونے کو ذخیرہ کرنے کے حد کا تعین کیا جائے ہے کہ ایک شخص یا خاندان کتنا سونا رکھ سکتا ہے مقررہ حد سے تجاوز کرنے والوں کو بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اسکیم سے شادی شدہ خواتین کو اسکیم سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔حکومت جلد ہی سونے کی چھوٹ کا اعلان کر سکتی ہے۔ انکم ٹیکس چھوٹ اسکیم کی طرح ٹیکس چھوٹ اسکیم بھی اس سونے پر ایک مقررہ مدت کے لئے دستیاب رہے گی۔ مناسب بلوں کے بغیر سونے کے ساتھ پکڑے جانے والوں کو بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ ابھی اس اسکیم کی مکمل تفصیلات باضابطہ طور پر سامنے نہیں آئیں۔