نئی دہلی 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے ریلویز سے متعلق سی اے جی کی رپورٹ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بی جے پی حکومت نے ریلویز کو انتہائی ابتر حالت میں پہونچا دیا ہے اور کچھ وقت بعد اب ریلویز کو فروخت کردیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت فروخت کرنے میں ماہر ہے ۔