اب سنجے لیلا بھنسالی بالاکوٹ ایر اسٹریک پر فلم بنائیں گے

   

سنجے لیلا بھنسالی بھوشن کمار، مہاویر جین اور پرگیا کپور یہ سبھی مل کر بالا کوٹ ایر اسٹرائیک پر فلم بنانے جارہے ہیں۔ فلم کا افیشیل اعلان ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی 2019 میں ہوئی بالاکوٹ ایراسٹریک پر فلم بنائیں گے۔ فلم کا ڈائرکشن نیشنل ایوارڈ ونر ابھیشیک کپور کریں گے۔ یہ فلم ہندوستان کے جوانوں کے لئے خراج ہوگی۔ بتادیں کہ 26 فروری 2019 کو ہوئی ایراسٹرائک پر بننے والی یہ دوسری فلم ہے۔ دوسری فلم میں وویک اوبرائے ہوں گے۔ فلم 2020 میں ریلیز ہوگی۔ اس کی شوٹنگ کے لئے جموں و کشمیر دلی اور آگرہ لوکیشن طے کئے گئے ہیں۔ اس سے قبل اوری حملہ پر بھی فلم بنائی گئی تھی۔ مووی میں وکی کوشل مرکزی کردار میں تھے فلم کو اچھا رسپانس ملا تھا۔