اب عامر خان کے فرزند جنید کا بالی ووڈ میں داخلہ ہوگا

   

بالی ووڈ میں اس سال کافی سارے اسٹار کڈز فلم انڈسٹری میں اپنی قسمت آزمانے آرہے ہیں۔ ایسے میں عامر خان بھی اپنے بیٹے جنید کو فلموں میں لانچ کرنے کے لئے کوئی اچھی اسٹوری دیکھ رہے ہیں، لیکن اس کے لئے انہوں نے جنید کے سامنے ایک واجب شرط رکھ دی ہے وہ چاہتے ہیں کہ جنید اپنی قابلیت کے دم پر فلم انڈسٹری میں انٹری کریں ناکہ اپنے والد کے نام پر۔ اس لئے انہوں نے بیٹے کے سامنے شرط رکھی ہے عامر نے ایک انٹرویو میں کہا۔ ہم جنید کے لئے اسکرپٹس دیکھ رہے ہیں میں اسکرین ٹسٹ پر بھروسہ کرتا ہوں تو اسے یہ ٹسٹ پاس کرنا ہوگا۔ عامر خان نے کہا میںاسے ایسے لیڈ ایکٹر کے روپ میں دیکھنا چاہتا ہوں جو کرداروں کو نبھائے کیونکہ میں ہمیشہ سے ہی اس میں بھروسہ کرتا ہوں آپ کو ہمیشہ کردار کو نبھانا چاہئے۔