اب مجھے سنیاس لے ہی لینا چاہیے: کانگریسی لیڈر دگوجے سنگھ

,

   

Ferty9 Clinic

کانگریس کے سنیئر لیڈر اور رکن راجیہ سبھا نے اپنی نجی اور سیاسی زندگی کو لے کر ایک اہم بیان دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں تمام کاموں سے سبکدوش ہو جاؤں، مدھیہ پردیش کے علی راج پور میں ایک عوامی ریلی کے دوران انکا یہ بیان آیا ہے، انھوں نے اپنے اس بیان میں کانگریس لیڈر کانتی لال بھوریا کا نام بھی لیا جو جھابوا اسمبلی سیٹ سے ضمنی انتخاب میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں، انکا دعویٰ کہ وہ بھی اپنا آخری الیکشن لڑ رہے ہیں۔
آپ کو بتادیں کہ دگوجے سنگھ کانگریس کے سنئیر لیڈر ہیں، مدھیہ پردیش کے دو بار وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں، سابق مرکزی وزیر رہ چکے ہیں، اور موجودہ رکن راجیہ سبھا بھی ہیں، دگوجے سنگھ اپنے مخصوص اور انوکھے انداز کے بیانات سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں اور انکی مخالف پارٹیاں اور مخالفین بھی انکو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
https://twitter.com/ANI/status/1184661740400726016