اب مزدوروں کو فلائیٹ سے واپس لانے کی کوششیں

   

حیدرآباد 4 جون ( پی ٹی آئی ) مائیگرنٹ مزدوروں کی واپسی سے پریشان کئی تعمیراتی فرمس نے اب انہیں واپس لانے مختلف ترغیبات دینے کا آغاز کردیا ہے ۔ انہیں فلائیٹ ٹکٹ اور اضافی ادائیگی کا لالچ بھی دیا جا رہا ہے ۔ شہر کی انفرا اسٹرکچر کمپنی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ورکرس کی قلت کی وجہ سے کمپنیاں انہیں لالچ دینے پر مجبور ہوگئی ہیں۔ ایک کمپنی کے عہدیدار نے بتایا کہ ان کے ایک کنٹراکٹر نے کارپنٹرس کو پٹنہ سے حیدرآباد واپس لانے فلائیٹ ٹکٹس بک کروائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے مقررہ وقت گذدتا جا رہا ہے اس لئے ایسا کرنا ضروری ہوگیا ہے ۔