اب مہاراشٹر ا کانگریس میں بحران ، اعلیٰ ترجمان سبکدوش

   

ممبئی: مہاراشٹرا میں کانگریس کے چیف ترجمان سچن ساونت نے مبینہ طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ قدم پارٹی کے ریاستی سربراہ نانا پٹولے کی نئی تقرریوں کی مخالفت میں اٹھایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نانا پٹولے کے اس اقدام سے پریشان سچن ساونت نے مبینہ طور پر کانگریس صدر سونیا گاندھی کو ایک خط لکھ کر پارٹی میں اپنے لیے نئے کردار کی درخواست کی ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ نانا پٹولے نے سابق نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اتل لوندھے کو مہاراشٹر کانگریس کا نیا چیف ترجمان مقرر کیا ہے۔ لوندھے نے 2016 میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔کانگریس کے جنرل سکریٹری سچن ساونت جو 10 سال تک چیف ترجمان رہے ،انہیں مبینہ طور پر اسسٹنٹ ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔