نئی دہلی:پاکستانی خاتون سیما غلام حیدر اور اس کا ہندوستانی بوائے فرینڈ سچن مینا ہفتے کو جیل سے باہر آئے اور اب وہ دونوں اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں جمعہ کو گریٹر نوئیڈا کی جیور سول عدالت نے ضمانت دی تھی۔ سیما حیدر (30) اور سچن مینا (25) دونوں کو پولیس نے 4 جولائی کو ہندوستان میں غیر قانونی طور پر رہنے کے الزام میں گرفتار کیا تھاسچن کے خلاف سرحد پر غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے اور ایک غیر قانونی تارکین وطن کو پناہ دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دونوں سال 2019 میں آن لائن گیم پب جی کے ذریعے ایک دوسرے کے رابطے میں آئے اور آخر کار پاکستانی خاتون اپنے چار بچوں کے ساتھ اپنا ملک چھوڑ کر گریٹر نوئیڈا آگئی اور سچن کے ساتھ رہنے لگی۔ دونوں کے خلاف ربوپورہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔