حیدرآباد۔ سابق وزیر اعظم آنجہانی پی وی نرسمہا راو سے ریاستی حکومت کی محبت کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے ۔ اب ریاستی کابینہ نے شہر کی نیکلس روڈ کا نام بدلنے کا فیصلہ کیا ہے اورا س کا نیا نام پی وی نرسمہا راو مارگ کردیا گیا ہے ۔ کابینہ کے اجلاس میں تجویز پیش کرکے منظوری دی گئی اور کہا گیا ہے کہ آنجہانی پی وی نرسمہا راو کی صدی تقاریب کے ضمن میں کابینہ نے نیکلس روڈ کا نام بدلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کا نیا نام پی وی نرسمہا راو مارگ کردیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ریاستی کابینہ نے یوم تاسیس تلنگانہ کی تقاریب کورونا رہنما خطوط کے ساتھ محدود انداز میں منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یوم تاسیس تقاریب کا سادہ انداز میں انعقاد عمل میں لایا جائیگا اور ان تقاریب میں عوام کی کم سے کم تعداد کی شرکت کو یقینی بنایا جائیگا ۔ اضلاع میں انچارچ وزرا شرکت کرینگے ۔