ریاض ۔سعودی عرب کے سرکاری اسکولوں میں آئندہ سال سے پہلی جماعت سے ہی انگریزی پڑھائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ وزارت تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ طلبہ کو چوتھی کلاس سے انگریزی پڑھانے کے بجائے پہلی کلاس سے پڑھایا جائے۔ماہرین تعلیم اس حوالے سے نصاب تیار کر رہے ہیں جس میں پہلی کلاس کے بچوں کو بنیادی تعلیم دی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ چوتھی کلاس نئے انگریزی نصاب میں سائنس، ریاضی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی شامل کیے جائیں گے۔ہائی اسکولوں کے نصاب میں بھی وقت کے تقاضوں کے مطابق ترمیم کی جارہی ہے۔