اب چین میں نیا سوائن فیور 1000 سے زیادہ خنزیر متاثر

   

بیجنگ : چین کی چوتھی سب سے بڑی پورک (خنزیر کا گوشت ) بیچنے والی کمپنی نیو ہوپ لیہوئی نے کہا کہ ان کے پاس 1000 خنزیر میں آفریقی سوائن فیور
New China Swine Fever
کے دو نئے اسٹرین ملے ہیں۔سوائن فیور آفریقی سوائن فیور کی نئی شکل ہے جو چین میں پائی گئی ۔ اس فیور نے چین کے خنزیروں کو متاثر کیا ہے۔ سوائن فیور کے سبب خنزیر بے ترتیب طریقے سے موٹے ہو رہے ہیں۔کمپنی کی چیف سائنس آفیسر یان جھیچون کا کہنا ہے کہ آفریقی سوائن فیور کی نئی شکل سے متاثر خنزیر مر نہیں رہے ہیں۔ یہ اس طرح کا بخار نہیں ہے جو سال 2018 ء اور 2019 ء چین میں پھیلا تھا۔ سوائن فیور کے سبب خنزیر کے جو بچے پیدا ہو رہے ہیں وہ کافی کمزور ہیں۔ بغیر لائسنس والی ویکسین خنزیر کو لگانے سے یہ وائرس پھیلا ہے۔ خنزیروں میں اس وائرس کے پھیلنے کے بعد چین کی پورک صنعتی کمپنیوں نے سوروں کو مارا ہے تالہ فیور باقی خنزیروں کو متاثر نہ کر سکے۔