اب کوئی مجرم تاجروں کو دھمکیاں نہیں دے سکتا: عتیق احمد اور اشرف کے قتل کے بعد وزیر اعلی یوگی نے دیا پہلا بیان

   

پریاگ راج:عتیق احمد اور ان کے بھائی کے قتل کے بعد یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا پہلا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کوئی مجرم تاجروں کو دھمکیاں نہیں دے سکتا۔ اتر پردیش حکومت آپ کے تمام سرمایہ کاروں کے سرمائے کو محفوظ رکھنے کے قابل ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اتر پردیش 2017 سے پہلے فسادات کے لیے جانا جاتا تھا۔ ہر دوسرے دن ہنگامہ ہوا کرتا تھا۔ 2012 سے 17 کے درمیان 700 سے زیادہ فسادات ہوئے لیکن 2017 کے بعد فسادات کی کوئی نوبت ہی نہیں آئی اور اب کوئی مجرم تاجر کو دھمکی نہیں دے سکتا۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہم نے اتر پردیش کا کلنک کو ہم مٹا چکے ہیں ۔ پہلے کہا جاتا تھا کہ جہاں سے اندھیرا شروع اتر پردیش وہیں سے شروع ہوتا ہے۔ آج وہ دور ہو گیا ہے۔ 75 میں سے 71 اضلاع تاریکی میں ڈوبے ہوئے تھے۔ آج اتر پردیش کے دیہاتوں میں اسٹریٹ لائٹس جل رہی ہیں۔