اب کیٹرینہ کیف بھی ہالی ووڈ جائیں گی

   

Ferty9 Clinic

کیٹرینہ کیف بالی ووڈ کی ٹاپ ایکٹریسوں میں سے ایک ہے بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنانے کے بعد اب وہ پرینکا چوپڑہ اور دیپیکا پڈوکون کی طرح ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنا چاہتی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کیٹرینہ نے ایک اسکرپٹ پڑھنے کے بعد اس ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ خبروں کی مانیں تو انہیں یہ ہالی ووڈ فلم کی اسکرپٹ کافی پسند آئی ہے کچھ دنوں پہلے ایسی بھی خبریں سامنے آئی تھیں۔ کہ کیٹرینہ نے اپنے یو ایس ٹرپ کے دوران فاکس اسٹوڈیوز کے باس سے بھی ملاقات کی تھی بتایا جارہا تھا کہ وہ ایوینجرس اسٹار جمی رینر کے ساتھ ایک ہالی ووڈ فلم میں کام کرسکتیں ہیں۔ کیٹرینہ کی پچھلی فلم بھارت عید کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی اس فلم کو شائقین کا زبردست رسپانس ملا تھا اب کیٹرینہ روہت شیٹی کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم سوریہ ونشی میں کام کررہی ہیں۔ اس فلم میں وہ طویل وقت بعد ایک بار پھر اکشے کمار کے ساتھ دکھائی دیں گی۔