اب کی اگر لنچنگ ہوئی تو ہم پارلیمان کے باہر احتجاج درج کریں گے۔ محمد ادیب سابق رکن راجیہ سبھا۔

,

   

صرف غم کے اظہار سے کچھ نہیں ہوتا اپکو ایکشن لینا چاہیے تھا، یہ ایک ایسے نکمے وزیر اعظم ہیں خود انکے وزراء اور وزیر اعلیٰ انکی بات نہیں مانتے۔ ان باتو کا اظہار سابق رکن راجیہ سبھا محمد ادیب نے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انکو انکی پارٹی پر خود یقین نہیں ہے، جس ملک میں کٹر پن ہوگاوہ ملک صحیح راہ پر نہیں چلے گا، ملک میں جو بھی ہو رہا ہے اسکے ذمہ دار مودی اور شاہ ہیں۔ مودی جملہ باز قسم کا ادمی ہے اب اگر کوئی لنچنگ ہوئی اور کوئی زبردستی نعرے لگوائے گئے، تو ہم پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیں گے۔

ملک روز لمحہ بہ لمحہ ٹوٹ رہاہے، اسکی روح مردہ ہوگئ ہے ہماری قوم نے صرف پیر کھینچنا سیکھا ہے، متحد ہونا نہیں سیکھا ہے، کبھی کوئی واقعہ سننے میں ایا کہ کہیں مسلمانوں نے راستے جام کردیے ہو، اتنا تو کرنا چاہیے تھا کہ ہم 2لاکھ چار لاکھ لوگ پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیں گے۔

قوم زوال کے اخری دھانے پر کھڑی ہے، اپنے خلاف ہونے والے واقعات اور مظالم کے خلاف تو راستے پر اتریے۔

دیکھیں ویڈیو۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1989033051200739&id=232308440206551