اب ہندوستان پر سفری پابندیاں ختم کی جائیں،حالات معمول پر آرہے ہیں: وزارت خارجہ

,

   

ہندوستانی وزارت خارجہ نے اپیل کی ہے کہ وہ ممالک جنہوں نے کرونا وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے ہندوستان پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں ، اب انہیں ان پابندیوں کو ختم کردینا چاہئے۔ وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اب ہندوستان میں صورتحال معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے ، لہذا کچھ ممالک نے بھارت پر عائد پابندیاں ختم کرنا شروع کردیا ہے دوسرے ممالک کو بھی ایسا ہی کرنا چاہئے۔