اب ہوگی راہول کی شادی، ماں سونیا نے کہا لڑکی ڈھونڈو

   

نئی دہلی: گاندھی خاندان سے آج ہریانہ سے تعلق رکھنے والی کچھ خواتین نے ملاقات کی۔ انہوں نے دہلی میں واقع سونیا گاندھی کی قیام گاہ پر یہ ملاقات کی۔ اس موقع پر سونیا گاندھی ،پرینکا گاندھی اور راہول گاندھی بھی موجود تھے۔ ہریانہ سے گاندھی خاندان سے ملاقات کیلئے آنے والی خواتین اپنے ساتھ ان کیلئے کھانے کے تحائف بھی لائی تھیں جبکہ گاندھی خاندان نے خواتین کیلئے کھانے کا انتظام کیا۔ اس دوران خواتین نے گاندھی خاندان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر راہول گاندھی کی شادی کا مسئلہ بھی چھڑ گیا جس پر راہول گاندھی شرما گئے۔ایک خاتون نے سونیا گاندھی کے قریب جا کر ان کے کان میں راہول گاندھی کی شادی کے بارے میں پوچھا جس پر سونیا گاندھی نے مسکرا کر کہا کہ آپ لڑکی ڈھونڈیں جس پر قریب بیٹھے ہوئے راہول گاندھی بھی شرما گئے اور کہا کہ ہو جائے گی۔