اب 4 دسمبر کو آئیں گے میزورم کے انتخابی کےنتائج، جانیے الیکشن کمیشن نے کیوں بدلی تاریخ

   

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے میزورم انتخابات کی گنتی اور نتائج کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔ اب ریاستی انتخابات کے نتائج 4 دسمبر یعنی پیر کو آئیں گے۔ اس سے پہلے میزورم کے نتائج کا اعلان چار دیگر ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کے ساتھ اتوار 3 دسمبر کو ہونا تھا۔ میزورم میں اس سلسلے میں بہت سے لوگوں کی درخواستیں موصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ لیا ہے۔دراصل ووٹنگ سے پہلے ہی میزورم میں گنتی کی تاریخ بدلنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تمام سیاسی جماعتوں نے اس پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتوار عیسائیوں کے لیے مقدس دن ہے۔ اس لیے مسیحی برادری کی اکثریت والی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ تبدیل کی جانی چاہیے۔ تمام سیاسی جماعتوں بشمول بی جے پی، کانگریس اور حکمراں ایم این ایف نے اس مطالبے سے اتفاق کیا۔