اتارنے کے دوران ہورڈنگ برقی تار پر گر گئی ، 2 مزدور ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 18 جنوری (سیاست نیوز) حبشی گوڑہ علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں دو مزدور برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ حبشی گوڑہ علاقہ میں کل رات یہ حادثہ پیش آیا۔ متوفی مزدور کی شناخت 37 سالہ بالو اور 29 سالہ ملیش کی حیثیت سے کرلی گئی جو ایک ہورڈنگ کو بلندی سے اتار رہے تھے۔ بالو نے ہورڈنگ اتارنے کیلئے ایک اور مزدور ملیش کو طلب کیا جو ایک میٹ فنڈ کمپنی کی ہورڈنگ اتارنے کیلئے طلب کئے گئے تھے اسی دوران ہورڈنگ ہاتھوں سے چھوٹ گئی اور 11kv برقی تاروں پر گر پڑی جس کے سبب برقی شاک سے دونوں مزدور فوت ہوگئے۔ ع