اتار چڑھاؤ کے درمیان سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ

   

ممبئی : عالمی منڈی میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر مالیاتی خدمات، بینکنگ اور رئیلٹی سمیت نو گروپوں میں خریداری کی وجہ سے آج اتار چڑھاؤ کے درمیان سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ جاری رہا۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 38.23 پوائنٹس بڑھ کر 60431 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 15.60 پوائنٹس بڑھ کر 17828 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس مدت کے دوران، بی ایس ای مڈ کیپ 0.16 فیصد بڑھ کر 24,720.57 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.33 فیصد بڑھ کر 28,149.58 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔اس دوران بی ایس ای پر کل 3610 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1911 میں خریدای ہوئی جبکہ 1581 میں فروخت اور 118 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 29 کمپنیاں سبز نشان پر جبکہ 20 سرخ نشان پر رہیں، جبکہ ایک کی قیمت مستحکم رہی۔