نرمل میں صراط مستقیم سوسائٹی کے جلسہ تقسیم انعامات سے مولانا عبدالعلیم اور دیگر علماء کا خطاب
نرمل :گیلگسی فنکشن پیالیس میں صراطِ مستقیم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نرمل کے زیرِ اہتمام جلسہ اصلاحِ معاشرہ وتقسیمِ انعامات زیر صدارت مولانا عبدالعلیم قاسمی منعقد ہوا ، جس میں طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی،جلسے کا آغاز حافظ ذبیح اللہ ،کی قرأت اور حافظ ریحان کی نعت خوانی سے ہوا جبکہ مفتی احسان شاہ قاسمی صدر صراط مستقیم ایجوکیشنل سوسائٹی نے افتتاحی کلمات پیش کیے ،جلسہ کے مہمان خصوصی مفتی ریاض الدین انصاری ،مفتی الیاس احمد قاسمی اورصدرِ جلسہ مولانا عبدالعلیم قاسمی نے اپنے مشترکہ خطاب میں طلباء وطالبات کو اسوہ نبوی ؐ اپنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ؐ کی اتباع کے ذریعہ ہی دوجہاں کی کامیابی مل سکتی ہے۔ اس موقع پر سیرت النبیؐ تحریری مقابلہ میں گروپ ( اے )سے انعام اول (5000 روپیے، مع مومنٹو وسرٹیفکٹ) درخشاں سحر (دکشا کالج)انعام دوم (3500روپیے) سحر فردوس ، تلنگانہ اقلیتی اسکول گرلز،انعام سوم (2000روپیے) سدرہ فردوس (جامعۃالمؤمنات ) اور جویریہ انصاریہ (جامعہ عائشہ للبنات ) کو جبکہ گروپ ( بی)سے انعامِ اول (5000روپیے) شیخ رضی ،دکن اردو میڈیم ہائی اسکول، انعام دوم (3500) ماریہ ماہین ،بلیو اسٹار اسکول، انعام سوم (1500روپئے) سید عاکف الدین ولد رفیع الدین ،متعلم تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز کے علاوہ 18طلباء وطالبات کو 500روپئے کے ترغیبی انعامات سے نوازا گیا ۔ اس مقابلہ میں شرکت کرنے والے سشماکر راٹھوڑ کواعزازی انعام عطا گیا۔اس موقع پر اراکینِ صراطِ مستقیم سوسائٹی کی جانب سے، اعترافِ خدمات کے طور پر جناب مولوی بشیر، مولانا عبدالعلیم قاسمی ،مولانا امتیاز خان مفتاحی ،خواجہ عارف احمد، عمران خان کونسلر، عبدالسعید سلیم کونسلر ،حافظ ابوماجد ،اور حافظ عمران قریشی کو ایوارڈ پیش کرکے تہنیت پیش کی گئی۔ اس پروگرام میں مفتی ندیم قاسمی، مفتی عمران قاسمی،مفتی ساجد قاسمی ،مولانا مبین قاسمی ،مولوی اشتیاق اشرفی کے علاوہ جناب اسحاق امیرِ جماعت اسلامی، ارشد حسین، شیخ شبیر قمر سوسائٹی، سید عظمت پرنسپل محمدیہ ہائی اسکول ،حافظ احمدحسین، حافظ جنید محمد قاسم، ودیگرنے شرکت کی۔