اتحادکیلئے کانگریس تیار نہیں:کجریوال

   

نئی دہلی، 14فروری (سیاست ڈاٹ کام ) عام عادم پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد پر وضاحت دیتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ابھی تک رضامندی نہیں ہوسکی ہے ۔دہلی کے لیفٹننٹ گورنر اور وزیراعلی کے اختیارات پر جمعرات کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بلائی گئی پریس کانفرنس میں کجریوال نے عام انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد پر کہا کہ ابھی اس سمت میں کوئی رضامندی نہیں ہوسکی ہے ۔ عام انتخابات میں اتحاد کے تعلق سے ایک دیگر سوال پر وزیراعلی نے کہاکہ انہوں نے (کانگریس) نے تقریباًً منع کردیا ہے ۔