ریاض، 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی فوج نے یمن کے الحدیدہ صوبہ میں حوثیوں کیخلاف فوجی مہم شروع کی ۔ میڈیا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے مہم شروع کرنے کے اطلاع کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ یمن کے صدر عبدالربوہ منصور ہادی کی قیادت والی حکومت فوج اور حوثیوں کے درمیان گزشتہ کئی برسوں سے مسلح لڑائی جاری ہے ۔ مارچ 2015 سے منصور ہادی کی درخواست پر سعودی قیادت والی فوج حوثیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ہوائی حملے کررہی ہے ۔
