اتحاد ترقی کی کلید ،قومی یوم اتحاد پر وزیراعظم مودی کا پیام

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی یوم اتحاد (راشٹریہ ایکتا دوس) کے موقع پر اپنے خطاب میں ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے سردار پٹیل کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی زندگی ’ایک ہندوستان، شریشٹھ ہندوستان‘ کے آئیڈیل کیلئے وقف کردی۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل صرف ایک تاریخی شخصیت نہیں ہیں بلکہ وہ ملک کے ہر ایک شہری کے دل میں بستے ہیں اور جو لوگ ان کے اتحاد کے پیغام کو آگے بڑھا رہے ہیں وہ اتحاد کے غیر منقطع احساس کی حقیقی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں راشٹریہ ایکتا پریڈس اور مجسمہ اتحاد پر ہونے والے پروگرام اسی جذبے کی عکاسی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان صرف ایک جغرافیائی اتحاد نہیں ہے بلکہ ایک ایسا ملک ہے جو نظریات، تصورات، تہذیب اور ثقافت کے کثیر معیارات سے بھرا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرزمین جہاں 130 کروڑ ہندوستانی رہتے ہیں ہماری روح، خوابوں اور امنگوں کا اٹوٹ حصہ ہے۔ ایک ہندوستان کے جذبے سے ہندوستان کی جمہوری روایات کو مضبوط کرنے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر شہری سے اجتماعی کوشش کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ سردار پٹیل ایک مضبوط، جامع، حساس اور چوکنا ہندوستان چاہتے تھے ۔ ایک ایسا ہندوستان جس میں عاجزی کے ساتھ ساتھ ترقی بھی ہو۔ انہوں نے مزید کہا ،‘سردار پٹیل سے متاثر ہو کر ہندوستان بیرونی اور اندرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ’۔گذشتہ 7 برسوں میں ملک کو مضبوط بنانے کے لیے کئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک کو غیر ضروری پرانے قوانین سے نجات ملی ہے ، اتحاد کے نظریات کو تقویت ملی ہے اور کنیکٹیویٹی اور بنیادی ڈھانچے پر زور دینے سے جغرافیائی اور ثقافتی فاصلے کم ہوئے ہیں۔ آج ’ایک ہندوستان۔ شریشٹھ ہندوستان‘ کے احساس کو مضبوط کرتے ہوئے سماجی، اقتصادی اور آئینی انضمام کا ’مہایگیہ‘ جاری ہے اور پانی، آسمان، زمین اور خلا میں ملک کا عزم اور صلاحیت بے مثال ہے اور ملک آتم نربھرتا (خود کفالت) کے نئے مشن کی راہ پر گامزن ہونے لگا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آزادی کے امرت کال میں ‘سب کا پریاس’ اور بھی زیادہ معنویت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا،‘یہ ‘آزادی کا امرت کال’ بے مثال ترقی، مشکل اہداف کو حاصل کرنے اور سردار صاحب کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر کا ہے ’۔

وزیراعظم مودی کا اندرا گاندھی کو خراج
نئی دہلی ۔ وزیراعظم نریندر مودی اتوار کو سابق وزیراعظم اندراگاندھی کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس ضمن میں وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا۔ دوسری طرف کانگریس کے قائدین نے 37 ویں برسی کے موقع پر اندراگاندھی کو خراج پیش کیا اور ملک کیلئے ان کی خدمات اور قربانی کو یاد کیا۔ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا آج ہی کے دن 1984ء میں ان کے سیکوریٹی گارڈ نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔