حیدرآباد۔8 ۔ستمبر (سیاست نیوز) تاریخی چارمینار کے قریب آج اس وقت ہلکی سی کشیدگی پھیل گئی جب سی پی ایم پارٹی سے وابستہ پانچ کارکنوں نے اچانک احتجاج کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شیخ ندیم ، محمد پرویز ، محمد اسد علی ، ماجد علی خان اور محمد اجمیر نے چارمینار کے قریب سیاہ پرچموں کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے مخالف حکومت اور بی جے پی کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ اتحاد ریالی کو اجازت دینے سے انکارکرنے کے بعد پولیس نے چارمینار کے اطراف و اکناف علاقوں میں بھاری پولیس فورس تعینات کردی تھی اور اسی دوران چہارشنبہ کی شام اچانک احتجاج سے ہلکی سی کشیدگی پھیل گئی تھی ۔ مذکورہ احتجاجیوں کو چارمینار پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ریالی کی اجازت سے انکار پر مذکورہ افراد نے احتجاج کیا۔ B