نئی دہلی: ہریانہ اسمبلی انتخابات کو لے کر عام آدمی پارٹی (آپ) نے بڑا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تنہا الیکشن لڑے گی۔ عام آدمی پارٹی ہریانہ میں اکیلے اسمبلی انتخابات لڑے گی اور تمام 90 اسمبلی سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرے گی۔ اپوزیشن اتحاد انڈیا کا ایک جزو ہونے کے باوجود، عام آدمی پارٹی نے واضح کر دیا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں کسی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کیا جائے گا۔ عام آدمی پارٹی کے اس اقدام کو انڈیا اتحاد اور کانگریس کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ ابھی تک اس پر کانگریس یا کسی اتحادی پارٹی کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔