٭ کانگریس اور این سی پی سے اتحاد کو لیکر 400 شیوسینا پارٹی ورکرس نے چہارشنبہ کو ممبئی کی ایک تقریب میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ناراض سینا قائد رمیش نادیسن نے کہا کہ مخالف ہندو پارٹیوں کے ساتھ اتحاد پر وہ سخت ناراض ہیں اور پارٹی ان لوگوں کے جذبات و احساسات سے عدم واقف ہے۔