نینی تال : اتراکھنڈ کے کماؤن ڈویژن میں موسلادھار بارش کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں۔ دو شاہراہوں سمیت 58 سڑکیں ملبے اور لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہو گئی ہیں اور اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔کماؤن ڈویژن کے نینی تال، پتھورا گڑھ، چمپاوت، الموڑہ اور باگیشور اضلاع میں جمعرات کی صبح سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے ۔ جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور ملبہ گرنے کا خطرہ ہے ۔ نینی تال ضلع میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 21 سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ الموڑہ-رانی کھیت سڑک بھی ملبے کی وجہ سے بند ہو گئی ہے ۔اسی طرح چمپاوت میں تھالیسین-بونگیدھار ریاستی سڑک سمیت کل 17 سڑکیں ملبے کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں، جبکہ الموڑہ میں ایک شاہراہ سمیت کل چھ، باگیشور میں تین اور پتھورا گڑھ میں 11 سڑکیں ملبے کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں۔