اتراکھنڈ اور آسام کانگریس کے ایس سی محکمہ میں نئے تقرر

   

نئی دہلی : کانگریس نے اتراکھنڈ اور آسام میں درج فہرست ذات کے محکمے میں تبدیلی کرتے ہوئے نئے صدور کی تقرری کی ہے ۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے نے یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر سونیا گاندھی نے ان دنوں ریاستوں میں درج فہرست ذات کے محکمے میں نئے صدور کی تقرری کی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری اثر سے اپنا کام شروع کریں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے اتراکھنڈ میں سینئر لیڈر درشن لال اور محترمہ کرشنا داس کو آسام میں درج فہرست ذات کے محکمہ کا نیا صدرمقرر کیا ہے ۔ آسام میں مسٹر کرین بنیا کو شریک صدر بنایا گیا ہے ۔اترکاشی میں دھراسو، بڈیتھی نژاد مسٹر درشن لال دہرادون میں رہتے ہیں۔ وہ 2012 میں بی ایس پی سے کانگریس میں شامل ہوئے تھے اور کچھ دنوں تک ایس سی ڈپارٹمنٹ میں صدر بھی رہے ، لیکن اس وقت کے ریاستی صدر پریتم سنگھ نے انہیں کسی معاملے میں سنگین تنازعہ کی وجہ سے ہٹا دیا تھا۔