رانچی۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ حکمراں پارٹی بی جے پی کے رکن اسمبلی نے مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ہندوؤں کو مشورہ دیا ہے۔ دہلی کے نظام الدین علاقہ میں تبلیغی جماعت کے مرکز میں ہزاروں افراد کی موجودگی پر تبصرہ کرتے ہوئے اس نے کہا کہ یہ وائرس مسلمانوں نے ہی پھیلایا ہے۔ مہیندر بھٹ نے فیس بک پوسٹ میں عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تبلیغی جماعت کے باعث پھیلنے والے کورونا وائرس کے خطرے سے بچیں اور نجیب آباد سے ترکاری نہ خریدیں اور ترکاری خریدنے سے پہلے یہ معلوم کرلیں کہ دکان کس کی ہے۔ انہوں نے عوام کو یہ بھی بتایا کہ صرف اتراکھنڈ کے کسانوں سے ہی ترکاری خریدی جائے اور مسلمانوں سے دُوری اختیار کی جائے۔