نئی دہلی / دہرادون ۔20؍جولائی ( ایجنسیز ) اتراکھنڈ میں اسکالرشپ فراڈ کا ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ہندو اسکول سرسوتی شیشو مندر پر الزام ہے کہ اس نے مرکزی اقلیتی اسکالرشپ اسکیم کے تحت غریب مسلم طلباء کیلئے سرکاری فنڈ حاصل کرنے کیلئے مدرسہ کا درجہ دینے کا جھوٹا دعویٰ کیا ہے۔یہ اسکول، جو دائیں بازو کے ہندو عناصر چلاتے ہیں، اقلیتی ادارے کے طور پر رجسٹرڈ نہیں ہے۔ اس کے باوجود اس نے نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر فرضی دستاویزات جمع کر کے فنڈز حاصل کیا اور ایسے 154 مسلم طلباء کی فہرست بنائی گئی جو اسکول میں موجود بھی نہیں ہیں۔مسلم رہنماؤںنے اس انکشاف پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے “غریبوں اور مظلوموں کی جیبوں سے چوری کا واضح معاملہ قرار دیا ہے۔