دہرادون: اتراکھنڈ میں دوسری جماعت کے بچوں کو ’امی ابو‘ پڑھانے پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ یہاں ایک طالب علم کے والد نے بچوں کیلئے انگریزی کی نصابی کتاب میں ماں باپ کے لیے ‘امی’ اور ‘ابو’ کے الفاظ استعمال کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے دہرادون کے ڈی ایم (ضلع مجسٹریٹ) سے شکایت کی ہے۔ طالب علم کے والد منیش متل کا کہنا ہے کہ انگریزی کی نصابی کتاب میں یہ الفاظ پڑھنے کے بعد ان کے بیٹے نے انہیں ‘ابو’ اور اپنی ماں کو ‘امی’ کہنا شروع کر دیا ہے! انہوں نے کہا کہ انگریزی کتاب میں ایسے الفاظ کا استعمال شرارتی ہے اور یہ ان کے مذہبی عقیدے پر حملہ ہے۔