اتراکھنڈ میں بھیانک سڑک حادثہ، 13 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

دہرادون: اتراکھنڈ کے ضلع دہرادون کے چکراتا تحصیل کے بائلا گاؤں میں مسافروں سے بھری گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے 13 افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح تقریباً 10 بجے، تحصیل چکراتا کے بائلا گاؤں سے وکاس نگر جانے والی گاڑی بائلا۔ پنگوا شاہراہ پر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گرگئی۔ اس گاڑی میں 16 افراد سوار تھے۔ جن میں سے 13 مسافروں کی نعشیں کھائی سے نکال لی گئی ہیں اور تین کو تشویشناک حالت میں علاج کیلئے ایمبولینس کے ذریعہ ہاسپٹل لے جایا گیا ہے۔