نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو نینی تال ہائی کورٹ کے اتراکھنڈ میں ہلدوانی کے بنبھول پورہ علاقے میں ریلوے کی زمین سے تجاوزات ہٹانے کے حکم پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ “50,000 لوگوں کو راتوں رات نہیں ہٹایا جا سکت ، سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ریاستی حکومت اور ریلوے کو نوٹس جاری کیا ہے اور اس کی سماعت 7 فروری کو مقرر کی ہے۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے پوچھا کہ ان لوگوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی کیا تیاری ہے؟اس کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور لوگوں کو سات دنوں کے اندر زمین خالی کرنے پر مجبور کرنا انسانیت نہیں ہے