اتراکھنڈ کا نام بھی اتراکھنڈ 2 رکھ دو: اکھلیش یادو

   

لکھنؤ: اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے پیر کو ہریدوار، دہرادون، نینی تال اور اودھم سنگھ نگر میں واقع مختلف مقامات کے نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ مختلف مقامات کے نام میں تبدیلی عوامی جذبات اورہندوستانی ثقافت و ورثے کے مطابق کی جا رہی ہے۔اس سے لوگ بھارتی ثقافت اور اس کے تحفظ میں کردار ادا کرنے والے مہاپوروشوں سے تحریک لے سکیں گے۔ اب اس معاملے پر سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو نے طنز کیا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ کا نام بھی اتراکھنڈ 2 رکھ دو۔ یہ مقامات بدلے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ کی اعلان کے مطابق، ہریدوار ضلع میں اورنگ زیب پور کا نام تبدیل کرکے شیواجی نگر، گازیوالی کا آرے نگر، چند پور کا جوتیبا پھولے نگر، محمد پور جٹ کا موہن پور جٹ، خان پور کرسل کا امبیڈکر نگر، اندریش پور کا نندپور، خان پور کا شری کرشن پور، اکبر پور فاضل پور کا نام تبدیل کرکے وجے نگر رکھا گیا ہے۔دہرادون ضلع میں میا والا کا نام رام جی والا، پیر والا کا کیسری نگر، چند پور خورد کا پرتھوی راج نگر، عبد اللہ نگر کا نام بدل کر دکش نگر رکھا گیا ہے۔ نینی تال ضلع میں نواب روڈ کا نام بدل کر اٹل مارگ، پن چاککی سے آئی ٹی آئی مارگ کا نام گورو گوکلکر مارگ رکھا گیا۔