اتراکھنڈ کی وادیوں میں انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی

   

مداحوں میں زبردست جوش وخروش، خوب تصویریں کھنچوائیں
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے پسندیدہ کرکٹر وراٹ کوہلی کو اپنے درمیان دیکھ کر مداحوں کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔ کچھ نے آٹو گراف لیے اور کچھ نے سیلفی لی۔ وراٹ کوہلی کے فین کلب نے سوشل میڈیا پر کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ دراصل انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی اپنی چھوٹی بیٹی وامیکا کے ساتھ اتراکھنڈ کے میدانی علاقوں میں گھوم رہے ہیں۔ دونوں نے اپنا پورا پروگرام ذاتی رکھا لیکن مداحوں کو مایوس نہیں کیا۔