اتراکھنڈ کے بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش

   

دہرہ دون 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) زبردست بارش اُتراکھنڈ کے بعض علاقوں میں جمعرات کے دن دیکھی گئی۔ جس کی وجہ سے کئی دن کے گرم موسم سے عوام کو راحت حاصل ہوئی۔ ضلع دہرہ دون کے علاقہ خالصی میں 95 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو ریاست کی سب سے زیادہ بارش ہے۔ دیو پریاگ اور تہری گڑوال اضلاع میں 69.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گھنسالی میں 64 ملی میٹر اور دہرہ دون میں 48.3 ملی میٹر بارش ہوئی۔ جمعرات کی علی الصبح ہونے والی بارش سے ریاست کے دارالحکومت دہرہ دون کی کئی سڑکیں زیرآب آگئیں۔ مقامی شہریوں نے راحت کی سانس لی کیوں کہ اقل ترین درجہ حرارت میں 3 درجہ کمی واقع ہوئی تھی۔ دہرہ دون میں دن کا درجہ حرارت 22.6 درجہ سلسیس تھا۔