دہرادون: اتراکھنڈ کے دہرادون میں واقع ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے اتوار کو ریاست کے تین اضلاع میں اور کل آٹھ اضلاع میں 11 اور 12 جولائی کو دو دن کیلئے ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ جاری پیش گوئی کے مطابق اترکاشی، ٹہری اور دہرادون اضلاع کے الگ تھلگ مقامات پر آج اور 11 سے 12 جولائی تک آٹھ اضلاع چمولی، پوڑی گڑھوال، پتھورا گڑھ، باگیشور، الموڑہ، چمپاوت، نینی تال اور ادھم سنگھ میں کہیں کہیں شدید ترین بارش ہو سکتی ہے ۔
