دہرہ دون : اتراکھنڈ کے نئے چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی نے آج اپنے عہدہ کا حلف لیا ۔ تیرت سنگھ راوت کے استعفیٰ دینے کے بعد پشکر سنگھ دھامی کو کل بی جے پی مقننہ پارٹی کا قائد منتخب کیا گیا اور آج انہوں نے اپنے عہدہ کا حلف لیا ۔ پشکر سنگھ دھامی کے ساتھ کابینی وزراء کو بھی حلف دلایا گیا ہے ۔ پشکر سنگھ دھامی دوسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور پارٹی کو ان سے آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اچھی توقعات ہیں ۔