اتراکھنڈ یوم تاسیس:کھرگے اور راہول کی مبارکباد

   

نئی دہلی، 9 نومبر (یو این آئی) اتراکھنڈ کے 25ویں یومِ تاسیس کے موقع پر کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے اور رکنِ پارلیمان راہول گاندھی نے مبارکباد پیش کی ہے ۔کھرگے نے اتراکھنڈ کے عوام کو خوشحالی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمالیہ کی گود میں بسی اس ریاست نے اپنی منفرد ثقافت، روایات اور حسن کے ذریعے ہندوستان کی شناخت کو اور بھی شاندار بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری یہی خواہش ہے کہ یہاں کا ہر شہری خوشحالی، امن اور ترقی کی راہ پر گامزن رہے اور ملک کی ترقی میں مسلسل اپنا کردار ادا کرتا رہے ۔ کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی نے اتراکھنڈ یومِ تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اتراکھنڈ اپنی شاندار قدرتی خوبصورتی، بھرپور ثقافت اور عظیم روایات کی بدولت پورے ملک میں عزت و احترام کی علامت ہے ۔