٭ اترا کھنڈ کے گروکل کالج کے زیر اہتمام پاوری گھروال ضلع کے کوٹوار ٹاؤن میں خصوصی طور پر مسلمانوں کیلئے پانچ روزہ یوگا کیمپ کا آج سے انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ ویدک آشرم گروکل مہاویدیالیا کی جانب سے کوتوار کے کنو آشرم اس یوگا کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا یوگا کیمپ ہے جو خاص طور پر مسلمانوں کیلئے منعقد کیا جارہا ہے، جس500 افراد کے حصہ لینے کی توقع کی جارہی ہے ، مہاودیالیہ کے بانی ڈاکٹر وشواپال جئینت نے بتایا کہ مسلمانوں میں یہ غلط فہمی ہے کہ یوگا اسلام کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم طبقہ کے چند نوجوان ان سے رجوع ہوئے ۔ اور انہوں نے یوگا کیمپ کے انعقاد میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ اس غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے یوگا کا کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ مرکزی وزراء رمیش پوکھریال نیشنک مہیندر ناتھ پانڈے اور سنجیو بلیان نے اترا کھنڈ ، یوپی اور بہار کے کئی بی جے پی ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کے علاوہ ار ایس ایس کی حمایتی مسلم راشٹریہ منچ کے کئی قائدین اس کیمپ میں شرکت کریں گے جس کے چیف منسٹر ترویند سنگھ راوت کے ہاتھوں افتتاح ہوا ہے ۔ منتظمین نے اس کیمپ سے کسی بھی وابستگی کو مسترد کردیا ہے ۔ ایم آر ایم کے قومی کنوینر محمد افضل نے بتایا کہ یوگا کیمپ کا مقصد مسلمانوں کو یوگا کے فوائد سے واقف کروانا ہے۔