اترپردیش:عاشق کو اپنی محبوبہ کی فرمائش پوری کرنا مہنگا پڑگیا

   

Ferty9 Clinic

بریلی: اترپردیش کے بریلی ضلع میں ایک عاشق کو اپنی محبوبہ کی فرمائش پوری کرنا مہنگا پڑ گیا۔ دراصل گرل فرینڈ نے کہا کہ ساون کا مہینہ چل رہا ہے آپ مجھے چوڑیاں پہنا دیں۔ بس پھر کیا تھا، عاشق بازار سے چوڑیاں خرید کر رات کے اندھیرے میں اپنی گرل فرینڈ کے گھر پہنچ گیا۔دراصل معاملہ حافظ گنج تھانہ علاقہ کے ایک گاو?ں سے متعلق ہے۔ نوجوان اور لڑکی کے درمیان کافی عرصے سے محبت کا رشتہ چل رہا تھا۔ دونوں گھر میں بغیر بتائے چپکے سے ملتے تھے۔ اس وقت ساون کا مہینہ چل رہا ہیاسی لیے گرل فرینڈ نے اپنے بوائے فرینڈ سے چوڑیاں پہنانے کی خواہش ظاہر کی۔ اب محبوبہ نے فرمائش کی ہے تو عاشق اسے کیسے ٹال سکتا تھا۔ جلدی میں وہ بازار گیا اور چوڑیاں خریدی۔گرل فرینڈ نے رات کو گھر آنے کو کہا تھا۔ پھر کیا تھا عاشق بے صبری سے وقت کا انتظار کر رہا تھا۔ رات ہوتے ہی وہ اپنی گرل فرینڈ کے گاو?ں پہنچ گیا۔؎جب گرل فرینڈ نے اسے فون کر کے بتایا کہ سب سو گئے ہیں، اب آپ گھر آ سکتے ہیں، تو بوائے فرینڈ اشارہ ملتے ہی گرل فرینڈ کے گھر پہنچ گیا۔ جب عاشق چوڑیاں پہنا رہا تھا تو چوڑیوں کی آواز سے گرل فرینڈ کے گھر والے جاگ گئے اورگھر والوں نے دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
اس کے بعد رشتہ داروں نے عاشق کو خوب مارا پیٹا، ہنگامہ آرائی سن کر آس پاس کے لوگ بھی رات گئے جمع ہو گئے۔ پہلے تو لوگوں نے اسے چور سمجھا، پھر بغیر سوچے سمجھے اس پر ہاتھ صاف کرنے لگے۔ بعد میں جب معاملہ سامنے آیا تو اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ فی الحال پولیس نے امن خراب کرنے پر نوجوان کا چالان کیا ہے۔اسٹیشن انچارج حافظ گنج چیترام ورما نے بتایا کہ لڑکی کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ امن کی خلاف ورزی پر نوجوان کا چالان کیا گیا ہے۔ لڑکی کے گھر والوں سے کوئی تحریر ملتی تو مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا جاتا