اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ایم آئی ایم اور’عآپ‘ سے زیادہ رہا’نوٹا‘ کا ووٹ شیئر

   

Ferty9 Clinic

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد صورتحال یہ ہے کہ ریاست میں کئی ایسی پارٹیاں ہیں جن کے حصے میں نوٹا سے کم ووٹ ملے ہیں۔ آپ اور جے ڈی یو بھی ان پارٹیوں میں شامل ہیں جنہیں نوٹا سے کم ووٹ ملے ہیں۔الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق، اس اسمبلی انتخابات میں نوٹا کا ووٹ شیئر 0.69 فیصد رہا، جبکہ عام آدمی پارٹی کو 0.35 فیصد، جے ڈی(یو) کو 0.11 فیصد اوراے آئی ایم (آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین) کو 0.47 فیصد ووٹ ملے۔انتخابات میں سی پی آئی کو 0.07 فیصد، این سی پی کو 0.05 فیصد اور شیوسینا کو 0.03 فیصد ووٹ ملے، جو کہ نوٹا سے بہت زیادہ ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک کی گئی ووٹوں کی گنتی کے مطابق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو 41.6 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ اہم اپوزیشن پارٹی کے طور پر ابھرنے والی سماج وادی پارٹی کو 32 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق ریاست میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کا ووٹ شیئر 12.8 فیصد، راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کا 3.02 فیصد اور کانگریس کا 2.38 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔