اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ہار پر پرینکا نے بلائی جائزہ میٹنگ

   

Ferty9 Clinic

کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی کی ہار کی وجوہات پر غور کرنے کےلئے ریاست کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ کل جائزہ میٹنگ کی۔واڈرا میٹنگ کی صدارت کررہی ہیں اور اس میں پارٹی کے کئی سینئر رہنما حصہ لے رہے ہیں۔اس میٹنگ میں سابق رکن پارلیمان پرمود تیواری، کانگریس ریاستی صدر اجے کمار للو، آرادھنا مشرا سمیت کئی سینئر رہنما موجود رہے۔پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ جائزہ میٹنگ میں اترپردیش میں پارٹی کو مضبوط بنانے اور 2024 کے عام انتخابات تیار کرنے کے لئے پارٹی کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔