اترپردیش اسمبلی میں اراکین کے لیے نئے اصول لاگو، اب موبائل، جھنڈے لے جانے پر پابندی

   

لکھنؤ: اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کا طریقہ کار اور کام طریقہ کے قواعد، 1958 کو اب اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے طریقہ کار اور کام طریقہ کے قواعد، 2023 کے نام سے جانا جائے گا۔ اتر پردیش اسمبلی کے اسپیکر ستیش مہانا نے جمعہ کو اس کا اعلان کیا۔ اس ضابطے کے تحت اراکین اسمبلی میں موبائل لے جانے، جھنڈے، علامت یا کوئی بھی چیز لانے پر پابندی ہوگی۔