لکھنؤ ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا جمعرات سے آغاز ہورہا ہے۔ اجلاس کے ہنگامی ہونے کا امکان ہے کیونکہ اپوزیشن نے حکومت کو ریاست میں لا اینڈ آرڈر کے مسئلہ پر گھیرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ گورنر آنندی بین پاٹل اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ 18 فبروری کو بجٹ پیش کیا جائے گا جو بی جے پی حکومت کا چوتھا بجٹ ہوگا۔