اترپردیش اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نتن اگروال مستعفی

   

Ferty9 Clinic

سماج وادی پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیدیا
لکھنؤ : اترپردیش اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نتن اگروال نے آج اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ساتھ ہی وہ سماج وادی پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے بھی مستعفی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہیکہ انتخابات کے پیش نظر انہوں نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدہ سے استعفیٰ دیا ہے۔ ہردوئی صدر اسمبلی حلقہ کے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی نتن اگروال نے کہا ہیکہ وہ بحیثیت رکن اسمبلی استعفیٰ دے چکے ہیں۔ نتن اگروال کو بی جے پی کی حمایت سے اترپردیش اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا گیا تھا۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سماج وادی پارٹی کیلئے نتن اگروال کے مستعفی ہونے کو دھکا محسوس کیا جارہا ہے۔ آج ہی ملائم سنگھ یادو کی بہو اپرنا یادو نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ نتن اگروال نے استعفیٰ دینے کے پیچھے وجہ بتائی ہیکہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کی نظریہ اور کام سے بہت متاثر ہیں۔ انہوں نے مرکز و ریاست میں بی جے پی حکومتوں کے کام کی بھی ستائش کی۔